آزادکشمیر کے غیر ترقیاتی اخراجات تعمیر و ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ،سید بازل علی نقوی

ہفتہ 14 فروری 2015 14:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)پریس فار پیس کے زیر اہتمام نیلم ویلی کی ترقی کے لیے کی جانے والی ریسرچ رپورٹ اور بین الاقوامی سطح پر اس کی خوبصورتی اور بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی گولہ باری کے باعث عام آدمی کی مشکلات کے اوپر بنائی جانے والی دستاویزی فلم کی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوے وزیر زراعت واطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے آزادکشمیر کے غیر ترقیاتی اخراجات تعمیر و ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ہماری حکومت سے پہلے انتظامی اخراجات میں بے پناہ اضافہ کرتے ہوے ترقی کی راہیں محدود کر دی گئی تھیں اسی فیصد سے زائد بجٹ انتظامی اخراجات پر صرف ہو جاتا ہے جس سے پسماندہ علاقوں کے اندر ترقی اس رفتار سے نہیں ہو پارہی جس سے ہونی چاہیے تھی ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے نہ صرف ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے بلکہ ہم ایک منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ مسلسل ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوے انتظامی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے ،نیلم ویلی دنیا کا حسین ترین خطہ ہے یہاں کے لوگ بہادر اور جفاکش ہیں جنہوں نے انتہائی نا مساعد حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کیا زادکشمیر کے اندر بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں جن کو بروے کار لا کر خطے کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے نوجوان ہنر مندی کی تعلیم حاصل کریں اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہونے کے لیے سرکاری ملازمت ہی ضروری نہیں اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہر شعبہ جات میں مقام بنانے کے لیے نوجوانوں کو برابری کی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔

پریس فار پیس کی جانب سے ریسرچ سٹڈی اور ڈاکومنٹری کی تیاری بہت مثبت اقدام ہے جس کو حکومت سراہتی ہے تقریب سے سینئر تجزیہ نگار ارشاد محمود ،سردار طاہر عزیز،شوکت جاوید ،ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن ،راجہ سجاد لطیف ،مسز تنویر لطیف ،ڈاکٹر بشری شمس ،نصرت شہناز درانی ،راجہ وسیم ،امیر الدین مغل ،شفیق قریشی ،راجہ عمر احسن ،بشارت مغل ،معراج عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نیلم ویلی کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں ہوتا ہے یہاں جس تیزی سے انفرسٹریکچر کی تعمیر ہونی چاہیے تھی وہ نہ ہو سکی لوگ بہت بڑی تعداد میں یہاں آرہے ہیں مقامی لوگوں بالخصوص سول سوسائیٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہاں کوالٹی آف سروسز کو بہتر بنائیں چھوی چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے تاکہ یہاں روز گار کے ذرائع بڑھ سکیں ایک ایسا علاقہ جہاں تقریبا ایک عرصہ تک زندگی کا تصور بھی محال تھا اب جس تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اس سے وہاں کے ماحول او ر تہذیب کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر مل کر حکومت کے تعاون سے کوئی ایسا مکینزم وضع کریں جس سے وہاں پائے جانے والی مواقعوں اور قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے شوکت جاوید میر نے کہا کہ دنیا کے اندر انسانیت کی قدر کرنے والے افرادکی کمی نہیں بغیر کسی تفریق کے خلق خدا کی خدمت کرنے والوں کو رب العزت نے ہمیشہ عروج عطا فرمایا ہے مجبور اور بے کس لوگوں کے دکھوں کے مداوے کے لیے جن جن لوگوں نے کاوشیں کیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے کہا کہ سول سوسائیٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے خوشی ہے کہ آزادکشمیر کی سول سوسائیٹی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہی ہے اور حکومت اور انتظامی اداروں کی مدد اور تعاون کے لیے ہاتھ بڑھا رہی ہے حکومتیں اور ادارے عوام کے تعاون کے بغیر کچھ بھی نہیں نیلم ویلی نے جو مصائب دیکھے وہ صرف اسی وجہ سے تھے کہ وہ تنازعہ کشمیر کا حصہ ہیں نیلم ویلی کا دکھ کشمیر کے دکھ سے الگ کر کہ نہیں دیکھا جا سکتا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسز تنویر لطیف نے کہا کہ نیلم کی خواتین نے جن حالات کے اندر گزارا کیا اور جو قربانیاں دیں وہ ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔راجہ عمر احسن نے رپورٹ کی تیاری کے مختلف مراحل کا ذکر کیا جبکہ امیر الدین مغل نے شرکاء کو ڈاکومنٹری کے اوپر بریفنگ دی تقریب میں سرکاری آفیسران ،سول سوسائیٹی ،وکلاء ،صحافی حضرات ،تاجران ،خواتین سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔