بیرسٹر سلطان کے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی حلقہ ایل اے تھری میرپور کی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں گھما گہمی

ہفتہ 14 فروری 2015 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے تھری میرپورتھری کی نشست سے بیرسٹرسلطان محمود کے استعفیٰ کے بعد ہو نے والے ضمنی انتخابات میں گھماگہمی پیپلزپارٹی کی لیدرشپ اور کارکنوں کا جوش وخروش۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید ، سپیکراسمبلی سردارغلام صادق، سینئروزیرچوہدری محمدیاسین، وزیرخزانہ و پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر، وزیراوقاف چوہدری افسرشاید، وزیرہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف، وزیرخوراک چوہدری جاوید بڈھانوی، وزیرسیاحت عبدالسلام بٹ، وزیرصنعت وحرفت چوہدری اکبرابراہیم کی میرپور آمد اورحلقہ ایل اے تھری کے لوگوں سے ملاقاتوں کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں جوش آگیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے اہلیان میرپورکے لیے میگاپراجیکٹس جن میں میڈیکل کالج کا قیام، میرپورکے قبرستان، نئے سکولوں اور کالجوں کے قیام اور اپ گریڈیشن ، آرمی پبلک کالج، کیڈٹ کالج، ملٹری کالج اور اسلامی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبوں کے اثرات سامنے آناشروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

حلقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم ہاؤس جاکرپیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے لیے ہرممکن سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

شہربھرمیں جگہ جگہ حلقہ کا انتخابات موضوع بحث بن گیا ۔ سپورٹروں کے ووٹروں سے روابط میں تیزی آگئی تاحال تمام جماعتوں میں سے کسی جماعت نے ابھی تک اپنامتفقہ امیدوارنامزد نہیں کیا۔ شہرکے مختلف سیکٹروں سے قد آورشخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے جس سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملنے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صدر و وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کی کامیاب حکمت عملی سے میرپورکے ضمنی الیکشن میں ووٹروں کا پیپلزپارٹی کے امیدوارکی طرف رجحان بھی بڑھنے لگا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے امیدواروں کے لیے مانگی جانے والی درخواستوں کے لیے سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر مرزامحمدافضل، چوہدری اعجاز رضا سمیت کئی اور پارٹی کارکنان بھی درخواستیں دینے کے لیے سامنے آناشروع ہوگئے ہیں۔