فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی پر فی یونٹ پیداواری لاگت میں 3روپے 26پیسے کمی

ہفتہ 14 فروری 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) فرنس آئل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اکتوبر سے دسمبر 2014تک 3مہینوں میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی پر فی یونٹ پیداواری لاگت میں بھی 3روپے 26پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کے ذیلی ادارے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں فرنس آئل سے بننے والی بجلی کے ایک یونٹ پر لاگت 15روپے 64پیسے تھی جو فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد دسمبر 2014میں 12روپے 38پیسے فی یونٹ پر آ گئی ، اکتوبر 2014میں فرنس آئل سے2ارب 78کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی جس پر 43ارب روپے لاگت آئی ، دسمبر 2014میں فرنس آئل سے 2ارب 61کروڑ یونٹ بجلی پر 32ارب روپے لاگت آئی ، اکتوبر سے دسمبر تک ان تین مہینوں میں ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت بھی ایک روپے 22پیسے گری۔

متعلقہ عنوان :