ڈیرہ ‘محکمہ تعلیم کی انوکھی پالیسی‘کچی پائندخان ‘تھویاسیال سمیت درجنوں مکتب سکول بندہوگئے

اہلیان علاقہ کافوری طورپرمکتب سکول بحال کرنیکامطالبہ

ہفتہ 14 فروری 2015 16:43

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) محکمہ تعلیم کی انوکھی پالیسی‘کچی پائندخان ‘تھویاسیال سمیت درجنوں مکتب سکول بندہوگئے‘اہلیان علاقہ کافوری طورپرمکتب سکول بحال کرنیکامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ڈیرہ کی انوکھی پالیسی کے باعث ساٹھ سے زائدمکتب سکولوں کودیگرسرکاری سکولوں میں ضم کرکے بندکردیاگیاہے۔کچی پائندخان‘تھویاسیال سمیت ضلع بھرکے طلباء کومحکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے سخت تکلیف کاسامناکرناپڑرہاہے اورانکواب دوردرازکیدیگرتعلیمی اداروں میں جاناپڑیگا۔اہلیان علاقہ نے ای ڈی اوتعلیم ڈیرہ سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :