Live Updates

تحریک انصاف دوہرا معیار اپنا رہی ہے ‘ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان سے سینیٹر منتخب ہونیوالے دھاندلی کی پیداوار ہونگے ‘ حافظ حسین احمد

ہفتہ 14 فروری 2015 16:50

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوہرا معیار اپنا رہی ہے ‘ خیبر پختون خوا اسمبلی کے ارکان سے سینیٹر منتخب ہونے والے دھاندلی کی پیداوار ہونگے ‘ امام بار گاہوں پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ عمران خان پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول کریں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہاکہ بلوچستان میں سینڈک اور ریکوڈک میں سونا اور تانبا کے بہت بڑے بڑے ذخائر موجود ہیں بلوچستان کے صوبے میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ چالیس سال سے نکالا نہیں جا سکا بلوچستا ن کے سونا ‘ چاندی اور تانبا کے ذخائر ہمارے لئے مصیبت بنے ہوئے ہیں ہر آنے والی حکومت بین الاقوامی سطح پر بھاری ڈیل کر کے اپنی جیبیں بھرتی ہیں لیکن بلوچستان کے خاداد ذخائر سے مظلوم بلوچ عوام محروم ہیں کاش آج چنیوٹ کی طرح بلوچستان کے اربوں ڈالر کی معدنیات کو نکال کر غریب عوام کی حالت بدل دی جاتی لیکن آنے والے ہر حکمران تبدیلی کے نام پر اپنی حالت تبدیل کر کے تبدیل ہو جاتا ہے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے وہالیکشن دھاندلی کے حوالے سے کے پی کے کے ارکان قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ لے چکے ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ قومی اسمبلی میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن اس کے نیچے صوبائی اسمبلیو ں میں شفاف انتخابات ہوئے دھاندلی سے بننے والی صوبائی اسمبلی کے ارکان جسے بھی سینیٹر منتخب کرینگے وہ بھی دھاندلی کی پیداوار ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امام بارگاہوں میں دھماکوں کے حوالے سے کہاکہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عمران خان شکار پور دھماکہ کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد کرتے ہیں عمران خان پشاور کی ذمہ داری قبول کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات