ژوب ،کا شغر تا گوادر روٹ کی تبدیلی کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 14 فروری 2015 17:32

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)کا شغر تا گوادر روٹ کی تبدیلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ضلعی دفتر سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع ژوب کے ضلعی صدر انور خان مندوخیل ضلع صد ر شیرانی امان اللہ حریفال سائیں انور شیرانی اور دیگر رہنما وں نے کی ریلی کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر روٹ کے تبدیلی کے خلاف زبردست نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراوں پر مار چ کرنے کے بعد مولانا سید شمس الدین شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین انور مندو خیل،امان اللہ حریفال،سائیں انور شیرانی،محبوب اللہ،جمعہ رحیم تاج الدین شیرانی عبدالرحمن ناصر اور دیگر نے کہا کہ کاشغر تا گوادر روٹ کی تبدیلی کسی صورت منظور نہیں اس روٹ کی تبدیلی سے اس بیلٹ جس میں پشتون اور بلوچ اقوام آباد ہے کی معاشی قتل ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے کھبی اپنی قوم کے حقوق پر سودا نہیں کیا اور قوم کیلئے وہ قربانیا دی جو آج کے قوم پرست جو قوموں کی برابری کے نعرے لگا رہے ہے سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ کے حقوق کے نعرے لگانے والوں نے آج چند وزارتوں کی خاطر روزہ رکھ لیا ہے جو قابل افسوس اور قابل توجہ ہے قوم کہ اب ہوش کے ناخون لے لینے چاہیے اور ادراک کر لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوھے تانبے اور سونے کا نکلنا بھی ایک سازش ہے جو بتلانا چاہتے ہے روٹ پنجاب اور صرف پنجاب کیلئے بننی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے این پی نے اس بیلٹ کے پشتون بلوچ کا جرگہ بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو جلد بلایا جائیگا ۔