بونیر ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ‘ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا

ہفتہ 14 فروری 2015 21:13

بونیر ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ‘ لاشوں ..

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) مسافر وین کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی ہوگئے‘ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تیز رفتار مسافر وین بونیر کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :