وزیراعظم کی سرزنش، عابد شیر علی کو ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کرنا پڑا

ہفتہ 14 فروری 2015 21:13

وزیراعظم کی سرزنش، عابد شیر علی کو ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی سرزنش،پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کو ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کرنا پڑا ، ذرائع کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے وزیراعظم سے اجازت لئے بغیر آسٹریلیا کے نجی دورے کیلئے ویزا لگوا کر ٹکٹ بھی خرید لیا تھا تاہم جب بیرون ملک دورے پر جانے کی اجازت کیلئے سمری وزیراعظم کو گئی تو وزیراعظم نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے عابد شیر علی کی سرزنش کرکے آسٹریلیا جانے سے روک دیا ، وزیر مملکت جو کرکٹ کے خاصے شوقین ہیں فیصل آباد کے ایک مقامی کلب کی طرف سے کرکٹ بھی کھیلتے ہیں ، وہ اب یہ میچ فیصل آباد میں گھر بیٹھ کر دیکھیں گے ۔