وزیر اعظم میاں نواز شریف شکارپورسانحہ کے متاثرین کے پاس آنا چا ہتے ہیں لیکن سکیور ٹی کلیئرنس نہیں مل رہی،اسلم ابڑو

ہفتہ 14 فروری 2015 21:54

وزیر اعظم میاں نواز شریف شکارپورسانحہ کے متاثرین کے پاس آنا چا ہتے ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبا ئی سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑو نے کہا ہے کے وزیر اعظم میاں نواز شریف شکارپورسانحہ کے متاثرین کے پاس آنا چا ہتے ہیں لیکن سکیور ٹی کلیئرنس نہیں مل رہی ہے وہ گزشتہ روز بدین پریس کلب میں صحافیو ں سے باتیں کر رہے تھے انہو نے کہا کے بلدیہ سانحہ اور 12 مئی کی دہشت گردی سمیت کراچی مین معصوم لوگوں کے قتل عام مین ملوث دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہونے کہا کے ہر سیاسی پا رٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہو تے رہتے ہیں پا رٹی سربراہ میاں نواز شریف نے تمام نا را ض رہنما ؤ ں کو منانے اور ان کی غلط فہمیا ں ختم کر نے کے لیئے کمیٹی بنا ئی ہے بہت جلد تمام نا را ضگیا ں ختم ہو جا ئینگی ۔

متعلقہ عنوان :