این اے5 12‘دو پولنگ اسٹیشنوں کی نادرا سے تصدیق کے حوالے سے فرانزک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع

ہفتہ 14 فروری 2015 22:34

این اے5 12‘دو پولنگ اسٹیشنوں کی نادرا سے تصدیق کے حوالے سے فرانزک رپورٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) حلقہ این اے 125کے دو پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرنے کے حوالے سے فرانزک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کروا دی گئی ۔حلقہ این اے 125کے پولنگ اسٹیشن 110اور 111کے حوالے سے فرانزک رپورٹ جمع کروائی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 110میں 939کل ووٹ تھے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے 480ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ 459ووٹ درست پائے گئے ۔

پولنگ اسٹیشن 111میں کل 784ووٹ تھے جن میں سے 626ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم 158ووٹ درست تھے ۔مذکورہ حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے کامیابی حاصل جس کے خلاف تحریک انصاف کے حامد خان نے مبینہ دھاندلی کے ا لزامات کے تحت درخواست دائر کر رکھی ہے۔الیکشن ٹریبونل کے حکم پر دونوں پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :