بھارتی فورسز کی پھر چارواہ سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:13

بھارتی فورسز کی پھر چارواہ سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) بھارتی فورسز کی ایک بار پھر چارواہ سیکٹر پر پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام بھارتی مسلح افواج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور چارواہ سیکٹر پر پاکستانی حدود میں آبادی کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز کے جوانوں نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا،جس سے بھارتی گنیں خاموشی پر مجبور ہوگئیں،حملے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :