پرویز مشرف اہلیت کیس،سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

ہفتہ 14 فروری 2015 23:14

پرویز مشرف اہلیت کیس،سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) پرویز مشرف اہلیت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پر ویز مشرف کو اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دےدیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف اہلیت کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سرباراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جس نے اپنے تفصیلی فیصلے میں پرویز مشرف نے اسمبلی رکنیت کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔جسٹس مقبول باقر کاکہنا تھا کہ پرویز مشرف با کردار نہیں ہیں اور آئین کے آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں اسمبلی رکنیت کیلئے اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :