ڈنمارک میں آزادئ رائے کےسیمینار پر فائرنگ، 1 شخص ہلاک

ہفتہ 14 فروری 2015 00:08

ڈنمارک میں آزادئ رائے کےسیمینار پر فائرنگ، 1 شخص ہلاک

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء) ڈنمارک کی پولیس کے مطابق کوپن ہیگن میں آزادئ رائے کے بارے میں جاری ایک سیمینار جہاں فرانسیسی سفیر خطاب کر رہے تھے فائرنگ سے تین پولیس افسران زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے میں ملوث دو مسلح افراد تاحال مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کے باہر 40 سے زیادہ گولیاں چلائی گئیں۔ پیغمبرِ اسلام کے خا کے بنانے والے سویڈن کے متنازعہ کارٹونسٹ ’لارس ولکس‘ بھی اس سیمینار میں موجود تھے۔

حملے کےکچھ دیر بعد ہی فرانسیسی سفیر ’فرانسوا زمئغ‘ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کوپن ہیگن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور مقامی پارک کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2007 میں لارس ولکس نے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ واضح طور پر لارس ولکس پر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2010 میں جنوبی سویڈن میں واقعہ کارٹونسٹ کے گھر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے الزام میں دو بھائیوں کو قید کی سزا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :