پاکستانی نژاد امریکی شہری نے آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کا اقرار کرلیا
اتوار 15 فروری 2015 13:09
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء ) پاکستانی نژاد امریکی شہری نے 2009 میں لاہور میں انٹر سروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) دفتر پر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کا اقرار کرلیا۔پورٹ لینڈ میں قائم امریکی اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ ریاض قادر خان نے دوران تفتیش اقرار کرلیا ہے کہ اس نے لاہور میں آئی ایس آئی حملے میں ملوث حملہ آواروں کو آلات اور مالی مدد فراہم کی تھی۔
حملے میں آئی ایس آئی کے ملاز میں سمیت 30 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریاض قادر سے رابطے میں موجود اہم حملہ آور ابو جلیل بھی اس خود کش حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ریاض قادر نے این ای ڈی سے گریجویشن اور امریکی یونیورسٹی سے انجینئیرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ پورٹ لینڈ میں پانی کو صفائی کرنے والے پلانٹ پر کام کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.