جہیز کا مطالبہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ

اتوار 15 فروری 2015 14:10

جہیز کا مطالبہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ جہیز کا مطالبہ شادی کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے یہ ریمارکس بیوی کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے دیئے۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے شادی کے وقت جہیز کا مطالبہ نہیں کیا تھا اور شادی کے بعد تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کا مطالبہ شادی سے پہلے کرنا ضروری نہیں۔ جہیز کسی بھی وقت مانگا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :