افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے تیاریاں شروع

دسمبرکے بعد پاکستان میں قیام کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اتوار 15 فروری 2015 14:45

افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

نئی افغان پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو 31 دسمبر 2015ء تک مہلت دی گئی ہے او رپاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس کے بعد مزید افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران حکومت تمام غیر ملکی افراد کی رجسٹریشن مکمل کرے گی اور رجسٹریشن مکمل ہونے کی صورت میں تمام غیر ملکی افراد سے نرمی برتے جانے کا بھی امکان ہے۔ رجسٹریشن اور نادرا سے تصدیق کے بعد تمام لوگوں کو رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :