پاک ، بھارت مذاکرات کی بحالی ایک خوش آئنداقدام ہے۔مصدق عادل

اتوار 15 فروری 2015 14:56

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین محمد مصدق عادل نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے اقدام کو ایک مثبت قدم قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ بھارت کی طرف سے گزشتہ برس مذاکرات کی معطلی کااقدام جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تھا ۔

محمد مصدق عادل نے سرینگر میں جاری بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ بھارت مذاکراتی عمل کو نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے زمینی حقائق کا اعتراف اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشا میں پائیدار امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل طور پر کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہے ۔دریں اثناء مصدق عادل نے سوپور کے شہید غلام محمد بُلا کو انکی40ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایک نڈراور بیباک انسان تھے جن کی تحریک آزادی کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :