پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل کے زیر اہتمام سابقہ ممبر سوشل سائنسز، چوہدی شریف کلو کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدان زراعت کے میدان میں اپنی مثال آپ ہیں  ڈاکٹر ندیم اجمد ریٹائرڈ ملازمین کونسل کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اور انکے تجربات کو مستقبل میں بھی زراعت کے فروغ کے لیے بروے کار لایا جائے گا خطاب

اتوار 15 فروری 2015 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے سائنسدان زراعت کے میدان میں اپنی مثال آپ ہیں۔ کونسل کے سائنسدانوں کی محنت سے ملک زراعت اور خوراک کے میدان میں خود کفیل ہو گیا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کونسل کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اور انکے تجربات کو مستقبل میں بھی زراعت کے فروغ کے لیے بروے کار لایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ندیم امجد ، ایکٹنگ چئیرمین ) پی اے آر سی) نے سابقہ چیف سائنسٹیفک آفیسر/ممبر سوشل سائنسز چوہدی شریف کلو کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی کے موقع پر قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر (این اے آر سی) میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے سائنسدانوں اور ملازمین کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہوں نے اپنی سروس کے دوران زراعت کے فروغ کے لیے جو پیش قیمت اقدامات کیے ہیں ان سے مستقبل میں بھی فائدہ حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کونسل ڈاکٹر منیر نے کہا کہ پی اے آر سی کو ملک کے باقی تمام اداروں میں جو عزت یا مقام حاصل ہے اس میں ان ریٹارہونے والے سائنسدانوں اور ملازمین کی خدمات بہت حد تک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے کیے ہوئے کام کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اور سائنسدانوں کو دلی محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے تا کہ دورانِ سروس بھی انکو عزت ملے اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی انہیں اچھے ناموں سے یاد کیا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر پلانٹ سائنسز ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈاکٹر شریف کلو نے اپنی زندگی کے بہترین سال اس ادارے کو دیے ہیں جس سے ادارے کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ پی اے آر سی کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ، سردار غلام مصطفی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سائنسدانوں کی انتھک محنت سے ملک زراعت کے میدان میں خود کفیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بہت سے بحرانوں کا شکار ہے لیکن زراعت وہ واحد شعبہ ہے جہاں کوئی بحران کی صورتحال نہیں ہے۔

اس موقع پر کونسل کے ممبران ، ڈاکٹر الطاف شیرسائنسدانوں کی تنظیم پارسا کے نمائندہ، ملازمین کی تنظیم ایپارک کے نمائندگان ، ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل ،این اے آرسی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سابقہ ممبر سوشل سائنسز ، ڈاکٹر چوہدری شریف کلو کی کونسل اور زراعت کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ آخر میں ڈاکٹر ندیم امجد ، ایکٹنگ چئیرمین پی اے آر سی نے سابقہ ممبر سوشل سائنسز ، ڈاکٹر چوہدری شریف کلو کو انکی خدمات کے حوالے سے شیلڈ پیش کی اور ڈاکٹر منیر گورایا اور ممبر فنانس پی اے آر سی، ظفر حسن رضا نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ تقریب کے اختتام میں ڈاکٹر طارق حسن ، صدر پارسا کی والدہ ماجدہ کو ایثالِ ثواب کے لیے دُعامغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :