ا ختیارات کے ناجائز استعمال ؛ ایس پی ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کی سفارش پر بھرتی بیٹے اے ایس ائی گوہر کاظمی نے 15ہزار رشوت لے کر جعلی مقدمہ بنا لیا

اتوار 15 فروری 2015 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء ) آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا کے ایس پی عار ف شاہ کی جانب سے ا ختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے سفارش پر بھرتی ہونے والے انکے بیٹے اے ایس ائی گوہر کاظمی نے 15ہزار رشوت لے کر جعلی مقدمہ بنا لیا، متاثر ا افراد کا پریس ْکلب کے باہر اتحجاج ائی جی ٓزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اتوار کے روز باغ کے علاقے ارجہ سے تعلق رکھنے والے ظاہر احمد اور محبوب خان‘ قاسم دین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی ہٹیاں بالا عارف شاہ کا بیٹا گوہر کاظمی جو کہ اے ایس آئی ہے اس نے علاقہ میں انت مچا رکھی ہے عوام کے ساتھ آئے روز بدتمیزی کی جاتی ہے جینون گاڑیوں کو تھانے میں لے جا کر ٹیمپرڈ کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ گاڑی کا انجن اور چیسز نمبر دو نمبر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے وزیر قانون اور وزیر اعظم چوہدری مجید کو بھی خطوط لکھے ہیں مگر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی کیونکہ یہ ایس پی کا بیٹا ہے اس لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔ چوکی آفیسر ارجہ گھر کاظمی ڈان بن گیا شرییف شہریوں سے بدتمیزی اور غالم گلوچ چوکی آفیسر نے معمول بنا لیا چوری کی گاڑیوں سے نقد نظرانہ لے کر کھلی چھٹی ایک نمبر گاڑیوں کو مالک سمیت حوالات میں بن کرنے لگا۔

چوکی افیسر کو نا ہی شرفا کی عزت کا خیال اور نہ ہی خواتین کا لحاظ، چکینگ کے دوران خواتین کو گاڑیوں سے اتارنا اور موبائل چیک کرنا چوکی آفیسر نے معمول بنا لیا ۔ چوکی آفیسر گوہر کاظمی کے نارواہ سلوک پر عوام عاجز اگئے۔ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پیدہ ہو گئی راشی پولیس آفیسر محلمہ پر بدنما داغ ہے فوری برترف کرکے شرفاء کی عزتوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ محکمہ کی ساکھ بچائی جائے عوامی حلقوں کا ایس پی باغ ڈی آی جی پونچھ اور آی جی آزاد کشمیر سے مطالبہ۔

تفصلات کیمطابق ارجہ چوکی پر تعینات چوکی افیسر اے ایس آی گوہر کاظمی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے بازار اور ناکہ پر شریف شہریوں سے بدتمیزی گالم گلوچ معمول بنا لیا جرائیم پیشہ عناصر سے موقعے پر مک مکا جبکہ بے گنا سادہ لو شہہریوں کو حولات کی ہوا کھلانے کے بعد چھوڑتا۔ چوری کی گاڑیوں کھ لی چھٹی کسٹم پیڈ گاڑیوں سے بھاری رقم طلب کرنے لگا رشوت نا دینے والوں کو حولات کی ہوا کھانی پڑتی ہے۔

چوکی آفیسر کی کارستانیا ں یہی پر ختم نہیں ہوتی بلکہ دوران ناکہ خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتا اور انسے بدتمیزی اور انکے موبائل چیک کرنا کا بھی خود ساختہ قانوں بنا لیا ۔ گزشتہ دن ایک کیری ڈبہ سے حاملہ عورت کو بھی اتار کر خوار کیا جو ایمریجنسی میں باغ سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی جو کئی گھنٹوں تک گوہر خاظمی کی مہربانی کی وجہ سے روڈ پر خوار ہوتی رہی، ظاہر نامی شخص نے میڈیا زرائع کو بتایا کے 30 تاریخ کو اسکی گاڑی کوزیر دفعہ 550 بند کیا گیا جس پر چوکی آفیسر نے ظاہر کو بھی بند کرنے کی دھمکی دی اور ظاہر قانونی پیچیدگیوں سے ناواقف تھا جس پر اس نے اپنے دوستوں سے دو دو ہزار چندا کرکے آٹھ ہزار دیے جبکہ 15 ہزار طلب کر رہا تھا کے عوض ظاہر نامی جیپ ڈرائیوڑ کو چھوڑا گیا 13 فروری کو جب ظاہر نامی شخص عدالت سے گاڑی کی سپرداری کاروا کر لایا تو اس وقت بھی پورٹ کرنے کے بہنے ظاہر سے پاں چ ہزار بٹورے گے طاہر کی گاڑی دو نمبر ثابت بھی نہ ہو سکی اور 13 ہزار بھی چوکی آفیسر نے ہڑپ لیا ۔

ذرائع کیمطابق گوہر شاہ کا والد حاضر سروس ایس پی ہے جس پر باپ کا آشر باد ہونے کی واجہ سے اپنی مان مانیا کر رہا اور قانوں کا گھر کی لنڈی سمجھتا ہے اور اکثر جگوں پربھڑکیں بھ لگاتا رہا کے کسی کی سفارش پر نہ بھرتی ہوا ہوں اور نہ ہی کسی کی سنتا ہوں والد ساب کی سفارش پر بھرتی ہو ا تھا میرا کوئی کچھ نہیں بھاگاڑ ساکتا جہاں بھی جانوں گا اے ایس ٓی ہی جاوں گا میرا ایسپی بھی کچھ نہیں بھگاڑ سکتا ایس پی کا بیٹا ہوں اوپر تاک پہنچ ہے ۔

متعلقہ عنوان :