سندھ میں سابق صدر آصف علی زر داری اور سینئر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے، امین فہیم کی لندن روانگی،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عبدالقادر پٹیل پہلے جا چکے ہیں،بلاول بھٹو زرداری سے ملیں گے

اتوار 15 فروری 2015 21:59

سندھ میں سابق صدر آصف علی زر داری اور سینئر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2015ء) سندھ میں سابق صدر آصف علی زر داری اور سینئر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم بھی اتوار کو لندن چلے گئے، اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عبدالقادر پٹیل برطانیہ جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تینوں راہنماء پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلاول کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔