اٹلی میں مالٹوں سے لڑی گئی انوکھی جنگ

پیر 16 فروری 2015 13:53

اٹلی میں مالٹوں سے لڑی گئی انوکھی جنگ

ایوریا( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء ) اٹلی میں لڑی گئی ایک منفرد جنگ جس میں مالٹوں سے لیس جنگجووٴں نے ایک دوسرے کو تاک تاک کرنشانہ بنایا۔اٹلی کے شہر ایوریا میں منفردسالانہ تہوارمیں رسیلے مالٹوں سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مالٹوں کی چوٹ سے بچنے کے لیے خصوصی لباس زیب تن کیا جاتا ہے۔اٹلی میں مالٹوں سے جنگ کا یہ انوکھا تہوار انیس سو تیس سے ہر سال موسم سرما کے دنوں میں منایا جاتا ہے۔اطالوی اس تہوار کو صحت کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہیں، اس تہوار میں نشانے بازی کے لیے پانچ سو ٹن کینو استعمال کیے جاتے ہیں۔