کھڑیانوالہ میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں کسان قتل

پیر 16 فروری 2015 16:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)کھڑیانوالہ میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں کسان قتل ، تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر266ر ب کا رہائشی کسان 60سالہ محمد احمد ولد عبدالرحمان آج صبح گھر سے حویلی کی طرف جا رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کھڑانوالہ محمد افضل موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا ، آج صبح ہونے والے قتل کے بارے میں ایس ایچ او محمد افضل چیمہ کا کہنا ہے کہ مقتول محمد احمد کی بہو کرن شہزادی کے کسی نو جوان سے ناجائز تعلقات تھے اس کا سسر محمد احمد منع کرتا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے سسر کو قتل کروا دیا ، لواحقین کے کہنے پر کرن شہزادی کو حراست میں لے لیا اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔