مودی ڈاکٹرین جنوبی ایشیاء کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے ،عالمی امن بھی خطرے کا شکار ہو رہا ہے،سید بازل علی نقوی

پیر 16 فروری 2015 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات ،زراعت ،لائیو سٹاک و ایسما سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ مودی ڈاکٹرین جنوبی ایشیاء کو تباہی سے دوچار کر رہی ہے جس سے عالمی امن بھی خطرے کا شکار ہو رہا ہے۔ بھارتی فوج نے ہٹلر اور مسولینی کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔بھارت اٹوٹ انگ کی رٹ لگا کر جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرے سے دوچار کر رہا ہے ،کشمیری عوام کسی صورت بھارت کیے قبضے کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔

یوکرین کے تنازعے پر چیخنے والے یورپ کو کشمیریوں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتیں ۔کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہ سکتا اسے جلد یا بدیر کشمیر کو چھوڑنا ہوگا ۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

(جاری ہے)

مسئلہ کو کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔

جنوبی ایشیا میں قیام امن اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب بھارت کشمیریو ں کو ان کا حق خودارادیت دے گا۔ وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہارایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ کشمیری عوام نے ڈھونگ انتخابات کو پہلے ہی مسترد کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسئلہ کشمیر کی عالمی حیثیت کو مجروح نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کو چاہیے کہ وہ مودی ڈاکٹرین سے خود کو الگ کرے ورنہ وہ خود بکھر کر رہ جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں سید بازل علی نقوی نے کہا کہ مودی ڈاکٹرین تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اگر جنوبی ایشیاء کے ڈیڑھ ارب انسان خود کو ترقی اور خوشحالی کی جانب روان رکھنا چاہیتے ہیں تو انہیں کشمیروں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جس عزم اور دلیری کے ساتھ بھارتی افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے مگر ان کے جذبہ حریت میں ذرہ برابر کمی نہیں آئی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر اس اہم مسئلے کو لیں اور اس بات کی اہمیت کو جانئیں کہ کشمیری عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین جارحیت کا شکار ہیں اور بھارتی فوج نے ہٹلر اور مسولینی کے مظالم سے بھی بڑھ کر کشمیری عوام پر ظلم کئے ہیں اور مسلسل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے انصاف پسندوں کو کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خود ارادیت دلوانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور وہ ہرحال میں اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :