نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، کمشنر کراچی

پیر 16 فروری 2015 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور خواتین کو سب سے زیادہ روزگار فراہم کر نے والے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں پانی بجلی صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے حوالوں سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائینگے اور اس سلسلے میں انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں اور نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا ایسویسی ایشن کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائے گی ، کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں ،سرمایہ کاروں اور صنعتی علاقوں کو ہر ممکناً سہولیات اور ریلیف کئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن ذرائع اور وسائل کو استعمال کر رہی ہے ، تاہم مسائل کے حل کیلئے تمام اداروں کو ملکر اور مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے ،اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ ، چیئرمین نکاٹی عبد الرشید پوڈا والا۔

(جاری ہے)

پیٹرن انچارج نور احمد خان ، اشعر جمیل ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور انڈسٹریل ایریا ایسویسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے ،کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ گورنر ،وزیر اعلی اور وزیر بلدیات کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں ، لوگوں کے پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کریں ، اسطرح گڈ گورننس سے عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہوگا ، اس موقعہ پر ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا کہ آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں پانی اور سیوریج کے مسائل اور ان کا حل ہے ، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج کے حوالے سے ایشوز کو حل کیا جائے اور تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں بصورت دیگر کسی بھی حادثہ کی صورت میں متعلقہ افسر ذمے دار ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شہر کے پانچ بڑے اور اہم واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کو اگر لوگ شیڈنگ سے مکمل طور پر مستثنی قرار دے دیا جائے تو پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے ساتھ شہر میں اضافہ ہوگا جسکا فائدہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سمیت ان مقامات کو ہوگا جو کہ پائپ لائن کے آخر میں واقع ہیں جہاں پر کم پریشر کے باعث پانی نہیں پہنچ پا رہا ہے ، بجلی کے بریک ڈاوٴن کے باعث پانی کا پریشر ٹوٹ جاتا ہے اور اکثر علاقوں میں پانی کی قلت ہو جاتی ہے ، چیئرمین نکاٹی عبدالرشید پوڈا والا نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے دلچسپی لینے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں یہ مسائل جلد از جلد حل کروالئے جائینگے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا کو پانی شیڈول کے مطابق نہیں مل رہا ہے بلکہ کئی کئی روزتک پانی نہیں آتا ، صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اشعر جمیل نے بتایا کہ سیور یج کا نظام خراب ہے 8"انچ کی سیوریج لائین کی مرمت کی ضرورت ہے 500مین ہولز کے ڈھکنوں کی ضرورت ہے اگر یہ ہمیں بھجوادیئے جائیں تو ہم اپنی مدد آپ کے تحت لگادینگے ، انہوں نے کہا کہ نکاٹی کے علاقے میں 60%فیصدپروسسنگ اور ڈائینگ صنعتی یونٹس ہیں ، جو کہ پانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات میں ہیں ، پیٹرن انچارج نور احمد خان نے اجلاس کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لکڑی کی دکانوں نے اپنا مال سڑک پر رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہاوٴ متاثر ہوگا اسکے علاوہ ناگن چورنگی سے گودھراں تک مین شاہراہوں پر ڈیزل اور جنریٹر ز والوں نے سڑک بلاک کر کے رکھی ہوئی ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہر کیلئے خدمات انجام دی ہیں اور حکومت نیک نامی کیلئے کام کررہے ہیں ، انہوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں ، وزیر اعلی سندھ صنعتی ترقی چاہتے ہیں اور میری یہاں ایم ڈی کے ساتھ موجودگی حکومت کی گڈ گورننس کا حصہ ہے ، کمشنرکراچی نے سلاٹر ہاوٴس میں صفائی کے فقدان پر برھمی کا اظہار کیا اور صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ارشد وارث کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی استرکاری کی جائے اور فیکٹریوں کی جانب سے کی جانے والی تمام تجاوزات کا بلاتفریق خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :