امریکی جسٹس کا اوباما کے خطاب سے پہلے شراب پینے کا اعتراف

پیر 16 فروری 2015 17:51

امریکی جسٹس کا اوباما کے خطاب سے پہلے شراب پینے کا اعتراف

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء )امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر نے تسلیم کیا ہے کہ ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب میں ان کے سونے کے وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

بیس جنوری کو امریکی صدر اوباما نے ایوان نمائندگان میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کیا جس کے دوران جسٹس روتھ کی اونگھتے ہوئے تصاویر سامنے آئیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ صدر کے خطاب کے دوران بار بار کیوں سو رہی تھیں۔ اس پر 81 سالہ جسٹس روتھ کا کہنا تھا کہ خطاب سے پہلے ہونے والی دعوت میں دستیاب شراب کو انکار نہیں کر سکیں۔