میں ایک مسلمان ہوں، مجھ پر دہشتگردی کا لیبل لگا دیا گیا

پیر 16 فروری 2015 20:29

میں ایک مسلمان ہوں، مجھ پر دہشتگردی کا لیبل لگا دیا گیا

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء)امن اور بھلائی کے دین اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، کینڈین مسلمان نے آنکھوں پر پٹی باندھی تو عوام نے آنکھیں بند کرکے بھرپور اعتماد کیا۔ بچوں بوڑھوں سمیت سب نے گرم جوشی سے گلے لگا لیا۔''میں ایک مسلمان ہوں، مجھ پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا گیا۔ میں آپ پر اعتماد کرتا ہوں، اگر آپ کو بھی مجھ پر اعتماد ہے تو مجھے گلے لگا لیں''۔

(جاری ہے)

اس سوچ کے ساتھ کینیڈا کے مصطفیٰ ماولہ نے ٹورنٹو کی مصروف سڑک پر اپنے بازو پھیلا دئیے۔ ہر نسل اور رنگ کے لوگ کیا مرد کیا خواتین سب نے پھیلائے ہوئے بازوں کو مایوس نہیں کیا۔ ایک طرف جہاں مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا گیا ہے وہیں عوام کی طرف سے پرجوش ردعمل ثابت کرتا ہے کہ بڑے ملکوں کو مسلمانوں کے بارے اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔