جامعہ کراچی،انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ 2015 ء آج سے شروع ہوگا

پیر 16 فروری 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن انجم عزیز کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی فیکلٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ 2015 ء آج بروز منگل 17 فروری تا27 فروری 2015 ء منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

جس میں جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات کی ٹیمیں بشمول کرکٹ،ہاکی ،فٹ بال،باسکٹ بال ،چیس ،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹس کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔اس سلسلے میں آج بروز منگل 17 فروری کو بوائزکے کرکٹ اور فٹ بال اور گرلز کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :