کوئٹہ،تمام امتحانی مراکز کے گردونواح میں واقع فوٹو اسٹیٹ دکانوں کو 9 تا دن 12بجے اور بعد دوپہر 2 تا شام 5بجے بند رکھنے کی ہدایت

پیر 16 فروری 2015 23:07

کوئٹہ،تمام امتحانی مراکز کے گردونواح میں واقع فوٹو اسٹیٹ دکانوں کو ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک حکمنامے میں 18فروری تا 11مارچ 2015ء سے ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران کوئٹہ کے تمام امتحانی مراکز کے گردونواح میں واقع فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کو امتحانی اوقات کے دوران صبح 9بجے تا دن 12بجے اور بعد دوپہر 2بجے تا شام 5بجے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدم تعمیل کی صورت میں ان کے خلاف دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔