میرپور کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کے ہاتھ روک کر تمام برادریوں قبلیوں کے حقوق کاتحفظ کروں گا ‘ چوہدری اعجاز رضا

منگل 17 فروری 2015 17:36

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و حلقہ ایل اے تھری کے ضمنی انتخابات میں امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری اعجاز رضا نے کاکہا کہ میرپور کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کے ہاتھ روک کر تمام برادریوں قبلیوں کے حقوق کاتحفظ کروں گا ۔کوئی ذاتی مقاصد نہیں عوام آزما لیں ،میدان کا کھلاڑی ہوں ،میرپور کے عوام ساتھ کھڑے ہوں ان کے حقوق کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔

مرنا جینا عوام کے ساتھ میرپور کے عوام اعتماد کا اظہار کریں ان کو مایوس نہیں کروں گا ۔ میرپورکے عوام پانچ سال لیڈروں کو کوستے ہیں اور الیکشن میں وہی نظر انداز کرنے والے لیڈر دوبارہ سہانے خواب دیکھا کر دوبارہ ووٹ لیکر پھر غائب ہوجاتے ہیں ۔ میرپور میں عوام کو 5سال بعد شکل دیکھانے والے موسمی لیڈروں کا سیاسی کاروبار بند کردیں گئے ۔

(جاری ہے)

میرپور کے عوام جب تک ان سے سوال نہیں کریں گئے تب تک وہ ان کے ووٹوں پر سیاسی کاروبار کرتے رہیں گئے ۔

سیاست کاروبار نہیں بلکہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔جو لوگ عوام کی خدمت کا جذبہ نہیں رکھتے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔الیکشن کے آکری دنوں میں راضی کر کے پھر اپنا مقصد حاصل کرنے والے سیاسی قائدین سے اس دفعہ عوام حساب لیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری اعجاز رضا نے نیوسٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ میرپور کے عوام ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائیں ۔اگر اس دفعہ بھی انھیں لوگوں کو ووٹ دیکر کر پھر تبدیلی اور کسی بہتری کی آس رکھیں ان کی خام خیالی ہو گی ۔