مقامی مسلم لیگی رہنماء شیخ محمد عتیق کے بیٹے محسن عتیق کی شادی سابق ایم پی اے مقامی صنعتکار چوہدری اخلاق احمد کی بیٹی کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی

منگل 17 فروری 2015 17:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء)مقامی مسلم لیگی رہنماء شیخ محمد عتیق کے بیٹے محسن عتیق کی شادی سابق ایم پی اے مقامی صنعتکار چوہدری اخلاق احمد کی بیٹی کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی اور دعوت ولیمہ کی تقریب کینال ویو اگوکی میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں وفاقی وزیردفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ،ایم این اے سید ظاہرے شاہ ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ،ایم پی اے محمد ارشد وڑائچ،سابق ایم پی ایز ارشد محمود بگو ایدووکیٹ،چوہدری طاہر محمود ہندلی،چےئرمین سیالکوٹ پریس کلب انور حسین باجوہ،صحافی محمد ابریز خان ،مرکزی سینئر وائس چےئرمین مشائخ علماء کونسل پیر سید امجد علی شاہ گیلانی،ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق،صنعت کارالحاج محمد رشید،محمد سلیم کٹاریہ،میاں محمد قمر ،صدر مسلم لیگ (ن)پی پی 121محمد عار ف اقبال ہرناہ ،میاں محمد یوسف ،میاں سہیل احمد ،ملک مظہر حسین اعوان ،حاجی محمد آصف نذیر قریشی اورڈاکٹر عبدالستار انصاری کے علاوہ دیگر سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔