سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ عملے کے چار افراد ہلاک

منگل 17 فروری 2015 19:21

سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ عملے کے چار افراد ہلاک

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) سعودی عرب کا ایک تربیتی ہیلی کاپٹر معمول کی تربیت کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک پاک ہیلی کاپٹر عراق اور کویت سے ملحقہ سرحدی علاقے چافار الباطین میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :