پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق آج سے شروع ہوگی،
ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا
منگل 17 فروری 2015 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان دو طرفہ بحری مشق منگل سے شروع ہورہی ہے۔ مشق ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مفاہمت پید ا کرنا ہے۔ ترک بحریہ کا ایک جہاز ٹی سی جی بائیوکاڈا مشق میں حصہ لینے کے لیے منگل کو کراچی پہنچا۔
پاکستان میں تعینات ترک نیول اتاشی اور پاک بحریہ کے سینئر افسران نے ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
ترک اور پاک بحریہ کے مابین ہونے والی اس سلسلے کی یہ پہلی مشق دونوں بحری افواج کے درمیان قائم تاریخی روابط کی عکاس ہے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ دفاعی مفادات کی بھی واضح علامت ہے جس کے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ پاکستان اور ترک بحری افواج کے درمیان طویل اور دیرپا تعلقات قائم ہیں جن کا مقصد دونوں افواج کے مابین ربط ، مشترکہ آپریشن کی صلاحیت اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔ حالیہ دو طرفہ مشق دونوں بحری افواج کے درمیان مستقبل میں ہونے والی مشقوں کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرے گی۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.