پاکستان اور ترک کے درمیان 11 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،

توانائی ،تعلیم ،تجارت ،ریلوے سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

منگل 17 فروری 2015 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان اور ترکی کے درمیان 11 معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔منگل کے روز پاکستان اور ترکی کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد 11 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،معاہدوں میں تعلیم ،تجارت ،مواصلات،انرجی ،سائنس و ٹیکنالوجی ،تیل و گیس کی پیداوار،ریلوے، ٹرانسپورٹ ،سڑکیں،بینکنگ اورعلاقائائی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم احمد داؤ اوگلو بھی موجود تھے ۔تقریب کے آخر میں دونوں ممالک کے سربراہان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے اور مصافحہ کیا۔

متعلقہ عنوان :