ترک وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کا وزیر ہاوس میں تپاک استقبال ،

دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، وزیر اعظم نواز شریف کی ترک ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے چوتھے سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کی صدارت کی

منگل 17 فروری 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤ اوگلو وزیر ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پرتپاک استقبال کیا ،منگل کے روز ترک وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچے ،ترک وزیر اعظم جب وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ترک ہم منصب اور ان کی کابینہ کا پرتپاک استقبال کیا اور فرداً فرداً مصافحہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ،بعد ازاں ترک وزیر اعظم کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،اس موقع پر ترک وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات ،تجارتی اور اقتصادی تعاون ،خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں پاکستان اور ترکی کے درمیان چوتھے سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نوازشریف اور ترک وزیر اعظم نے مشترکہ طور پر کی۔

متعلقہ عنوان :