نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،

بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے صارفین کو 21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا

منگل 17 فروری 2015 20:30

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فرنس آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد گزشتہ ماہ نیپرا سے بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کرلیا بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے صارفین کو 21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے نیپرا پر دباوٴ ڈال کر 29 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی کروا دی تھی تاکہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہ کیا جائے اوراس پرایک روپیہ 50 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا جائے تاکہ گردشی قرضے اور دیگر واجبات کی ادائیگی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :