پشاور یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا

منگل 17 فروری 2015 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پشاور یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے شیخ محمد تیمور اکیڈمک بلاک کے سبزہ زار میں پودا لگا کر کیا۔ شجر کاری مہم کے دوران پشاور یونیورسٹی اور اس کے زیلی اداروں میں دس ہزار کے قریب پودے لگائے جائینگے۔ جبکہ اس کے علاوہ جامعہ کے بوٹانیکل گارڈن اور باڑہ گلی کیمپس میں بھی خصوصی مہم چلائی جائیگی۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے آغاز پر وائس چانسلر نے جامعہ کے تمام سٹاف اور خصوصی طور پر طلبہ کو تنبیہ کی ہے کہ جامعہ جوکہ اپنے سبزہ زاروں اور صاف ماحول کی وجہ سے مشہور ہے کی خوبصورتی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہر ایک اس مہم میں ایک پودہ لگائے اور اس کی بہترین نشونما کرے۔ اس سے پہلے وائس چانسلر نے پشاور یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اکیڈمک بلاک کے سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے اقدامات کا جائز لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :