یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحان2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 17 فروری 2015 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی اے /بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔منگل کو کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمدا قبال چوہدری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امتحان میں کُل12998امیدواروں نے حصہ لیا جس میں4746میدوارکامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

یوں کامیابی کا تناسب36.58فیصد رہا۔ 500امیدوارفرسٹ3350 امیدوارسیکنڈ اور 735امیدوارتھرڈ ڈویثرن میں کامیاب ہوئے۔بی اے کے امتحان میں کُل10366امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے3641کامیاب ہوئے یوں بی اے میں کامیابی کا تناسب35.29فیصد رہا۔بی ایس سی کے امتحان میں کُل2662امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے1105کامیاب ہوئے یوں بی ایس سی کے کامیابی کا تناسب41.63فیصد رہا۔