میٹرک بورڈ کراچی کا سرکاری اسکولوں کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار

منگل 17 فروری 2015 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) میٹرک بورڈ نے کراچی میں سرکاری اسکولوں کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ نہم اور دہم جماعت کے امتحانی مراکز پرائیویٹ اسکولوں میں بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ کراچی نے گورنمنٹ اسکولوں کی سکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا جس کے باعث اپریل سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں کے امتحانات کے لئے گورنمنٹ اسکولوں کو امتحانی مراکز نہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز پرائیوٹ اسکولوں میں بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :