امریکہ میں برطانوی نژاد پاکستانی عابد نصیرکیخلاف مانچسٹر اور نیویارک میں بم حملوں کی سازش کے مقدمے کی سماعت

منگل 17 فروری 2015 23:29

امریکہ میں برطانوی نژاد پاکستانی عابد نصیرکیخلاف مانچسٹر اور نیویارک ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) امریکہ میں برطانوی نژاد پاکستانی شہری عابد نصیر کے خلاف مانچسٹر اور نیویارک میں بم حملوں کی سازش کے مقدمے کا آغاز ہو گیا، جرم ثابت ہونے پر عابد نصیر کو عمر قید کی سزا ہوسکتی۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت میں برطانوی نژاد پاکستانی شہری عابد نصیر کے خلاف مانچسٹر اور نیویارک میں بم حملوں کی سازش کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا کہناہے کہ مسٹر نصیر نیویارک اور مانچسٹر سمیت متعدد مقامات کے سب وے نظام پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کی بڑی سازش کا حصہ تھا۔ برطانیہ نے 28 سالہ عابد نصیر کو 2013میں امریکہ کے حوالے کیا تھا۔عابد نصیر پر اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ القاعدہ کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے کی ساز ش میں ملوث نہیں تھا۔جرم ثابت ہونے پر عابد نصیر کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔۔سازش میں ملوث دیگر دو ملزمان نجیب اللہ زازی اور زیرین احمد زے کے بارے میں امید کی جاری ہے کہ وہ عابد نصیر کے خلاف گواہی دیں گے ۔عابد نصیر 2009 میں مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر پر حملے کی سازش کے شبے میں برطانیہ میں گرفتارہونے والے درجنوں افراد میں سے ایک ہے ۔

متعلقہ عنوان :