لاہور خودکش دھماکے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا،25 مشتبہ گرفتار

بدھ 18 فروری 2015 10:38

لاہور خودکش دھماکے میں 5 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا،25 مشتبہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) لاہور پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ سے آٹھ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردو٘ں کے خلاف درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 سے 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا اور پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کی طرف سے ہوٹلوں ، گیسٹ ہاوسز اور دیگر مقامات کی چیکنگ کی گئی ۔ خودکش دھماکےمیں پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوئے تھے ۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر محمد یوسف اور رضاکار وقار احمد بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :