برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پوداتیارکرلیا

بدھ 18 فروری 2015 13:17

برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پوداتیارکرلیا

مانچسٹر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) برطانوی سائنسدانوں نے بیک وقت آلوٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پودا تیار کرلیا۔ گذشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کیے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جب کہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ”ٹوم ٹاٹو“(TomTato) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلووٴں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جب کہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکا اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جب کہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلووٴں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔