برجیس طاہر غیر آئین طور پر گورنر بنائے گئے ، وزیراعظم نواز شریف عوام کو بتائیں کہ جی بی کا اصل گو رنر کو ن ہے،پیر کرم علی شاہ
ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جنگ لڑی ہے‘ برجیس طاہر کو غیر آئینی طریقے سے گورنر بنانے کے اقدام کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کروں گا،انٹرویو
بدھ 18 فروری 2015 13:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایپلٹ کورٹ کے چیف جسٹس نے وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا گورنر کی حیثیت سے حلف اس لئے نہیں لیا کہ برجیس طاہر غیر آئین طور پر گورنر بنائے گئے ہیں‘ میں جی بی کا گورنر ہوں‘ وزیراعظم نواز شریف ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو بتائیں کہ جی بی کا گورنر میں ہوں یا برجیس طاہر ہیں۔
دو تہائی اکثریت لینے والے وزیراعظم مجھے کس حیثیت سے قبول کریں گے‘ مجھ سے استعفیٰ لیا گیا اور نہ ہی مجھے عہدے سے ہٹایا گیا‘ ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جنگ لڑی ہے‘ برجیس طاہر کو غیر آئینی طریقے سے گورنر بنانے کے اقدام کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کروں گا۔(جاری ہے)
اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے مجھے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا اور نہ ہی استعفیٰ لیا گیا۔
میرے گھر سے رات کی تاریکی میں گاڑیاں اور ملازمین سب کو وزارت امور کشمیر میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا اور تمام لوگ میرے گھر سے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں وزیراعظم نواز شریف اور برجیس طاہر دھاندلی کرکے حکومت بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آئینی طریقہ بھی اختیار نہیں کیا گیا بلکہ دھونس دھاندلی کے ذریعے مجھے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو ضیاء‘ مشرف اور جنرل یحییٰ کے دور میں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر متنازعہ گورنر ہیں۔ پیر کرم علی شاہ نے کہا کہ مجھے ہٹانے کیلئے وزیراعظم کو آئینی طریقہ اختیار کرنا چاہئے تھا جس کے تحت وزارت امور کشمیر وزیراعظم کو سمری بھیجتی اور وزیراعظم کی تجویز پر صدر پاکستان مجھے میرے عہدے سے ہٹانے کیلئے اقدامات کرتے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی غیرت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر ایک سفید ہاتھی کی مانند ہے جس نے گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ عمر کے اس حصے میں اپنے عوام کیساتھ دھوکہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاوہ ان کی جماعت آئین‘ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا واویلا کرتی ہے مگر میرے ساتھ جو غیر آئینی طریقہ اختیار کیا گیا ہے اس پر میں کہاں جاؤں۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کو بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.