پیر کرم علی شاہ کل بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

بدھ 18 فروری 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) گلگت بلتستان کے گورنر پیر کرم علی شاہ کل جمعرات کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ وہ گذشتہ روز اسلام آباد سے خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ ہوئے۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

18فروی 2015ء کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے نئے گورنر چوہدری برجیس طاہر کو جی بی کا گورنر بنانے اور انہیں آئینی طریقے سے ان کے عہدے سے علیحدہ نہ کئے جانے کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وہ گذشتہ روز صبح دس بجے کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے اورکل جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :