بائیو میٹرک کی آڑ میں عوام کو لوٹا جارہا ہے ،حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے،شیخ عقیل الرحمن

بدھ 18 فروری 2015 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک کی آڑ میں عوام کو لوٹا جارہا ہے حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔عوام سے سمز کی منتقلی پر 50روپے جارجز کیے جاتے ہیں۔سمز نام پر ہونے کے باوجود بھی جھانسہ دیاجاتاہے اور عوام کوتنگ کیا جاتا ہے ۔حکومت نوٹس لے اور اس لوٹ مار کے سلسلے کو بند کروائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کے نام پر عوام کو تنگ کیا جارہاہے۔جو سمز تصدیق شد ہ ہوتی ہیں ان کا بھی غیر تصدیق شدہ ہونے کاکہا جاتاہے جس کی وجہ سے عوام کودقت کاسامنا کرنا پڑتاہے۔حکومت اس سلسلے میں خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ سمز کی تصدیق کو میسج کے زریعے کیا جانا چاہیے تا کہ عوام باآسانی اپنی سمز کی تصدیق کروا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں نوٹس لے اور لوٹ مار کے اس سلسلے کو بند کروائے۔