آزاد کشمیر میں تعمیر نو کا کوئی منصوبہ ڈراپ نہیں کیا جائیگا، چودھری محمد یاسین

بدھ 18 فروری 2015 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) آزادجموں وکشمیر کے سینئر وزیر ووزیرلوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ووزیرہائیڈرو پاور آرگنائزیشن چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعمیر نو کا کوئی منصوبہ ڈراپ نہیں کیاجائیگا ۔ منظور شدہ تمام منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے ،جن منصوبوں پر اس وقت تک کام شروع نہیں ہوسکے ۔ اگلے ماہ ان پر بھی کام شروع ہوجائے گا اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ ہم نے آزادکشمیر کو فاسٹ ٹریک پر چڑھادیا ہے ۔

تعمیر نو کے منصوبوں جن میں سکول، کالجز ، ہسپتال شامل ہیں ان پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نامساعد مالی صورتحال کے باوجود میگاپراجیکٹس شروع کئے اور بعض پراجیکٹ مکمل ہونے کے قریب ہیں اسی طرح آزادکشمیر بھر میں پختہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی آخری مراحل میں ہے ۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ کو پہلی بار عوامی خدمت کا محکمہ بنادیا ہے اور یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے ترقیاتی منصوبے کاغذوں پر نہیں بلکہ زمین پر دیئے ہیں اور تمام منصوبوں کو چیک کرنے کیلئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی سربراہی میں سیکرٹریز حکومت کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ہر اضلاع میں جا کر خود موقع پر کام چیک کرتی ہیں ۔

سیکرٹریز حکومت خود موقع پر جا کر ایک ایک منصوبے کو چیک کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر میرپور کا ضمنی الیکشن جیتے گی ۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کاانجام بہت برا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں ۔ آزادکشمیر کی حکومت نے آزادکشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے پانچ یونیورسٹیز تین میڈیکل کالجز ، دوکیڈیٹ کالجز قائم کئے اسی طرح توانائی کے بحران پرقابو پانے کیلئے منگلا ڈیم اپریزنگ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے بعد اب کوہالہ پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا ۔

اس کے علاوہ حکومت آزادکشمیر نے بھی دو درجن کے قریب چھوٹے ہائیڈل پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے اور اگلے سال تک ان سے پیدوار شروع ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :