برطانیہ میں 16 سالہ لڑکا،لڑکی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

بدھ 18 فروری 2015 16:35

برطانیہ میں 16 سالہ لڑکا،لڑکی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مانچسٹر شہر کے نواح سے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت16 سالہ لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نارتھ ویسٹ کاوٴنٹر ٹیررازم یونٹ کے افسروں نے موسلے شہر سے اس لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس اب انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو املاک کی تلاش میں ہے۔

(جاری ہے)

چیف سپرنٹینڈینٹ کیرولین بال کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کے لیے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا اور پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔برطانوی پولیس نے اسٹوک آن ٹرینٹ سے ایک انتیس سالہ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔اس پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے حق میں آن لائن تحریریں پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ان دونوں گرفتاریوں سے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :