سبی پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل چوری موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان سمیت مختلف مقدمات میں ملوث مفرور واشتہاری ملزم دھر لئے
بدھ 18 فروری 2015 17:26
سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) سبی پولیس کی کامیاب کاروائی قتل چوری موٹرسائیکل چھننے والے ملزمان سمیت مختلف مقدمات میں ملوث مفرور واشتہاری ملزم دھر لئے اہم انکشافات کی توقع ، عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ایس ڈی پی او سبی نور احمد بڑائچ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سبی نور محمد بڑایچ نے ایس ڈی پی او آفس میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سبی میں چوری ڈکیٹی موترسائیکل چھننے کی وارداتوں میں اضافہ سماج دشمن عناصر مختلف مقدمات میں ملوث مفرور و اشتہاری ملزماں کی گرفتاری کے خلاف ڈی آئی جی سبی افتخارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوسٹی سبی نور احمد بڑائچ سی آئی اے انچارج میر شوکت علی ڈومکی ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک ، الہ آباد چوکی کیانچارج حفیظ اللہ مسکان رند،مختیار احمد، جاوید کھوسہ سمیت دیگر آفیسران پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ریلوے کالونی میں 9فروری کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک ملزم ، 15فروری کو محمد رمضان لاشاری کے گھر کے سامنے سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرکے امام بخش اور شریف ہاڑہ جبکہ غلام مصفطےٰ ایری سے پردہ کلب والی گلی سے موٹرسائیکل چھننے والے ملزماں ارسلان جمالی ، باڑہ خان بنگلزئی کو گرفتاری کرکے ان کے قبضے سے مذکورہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے علاوہ مختلف مقدمات میں ملوث 13مفرور و اشتہاری ملزماں کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کرلیا قتل کے گرفتار ملزم سمیت موٹر سائیکل و اشتہاری ملزماں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے اس موقع پر نور احمد برائچ نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم فورس ہے جو عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ علاقہ سے جرائم کو خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ سبی شہر سمیت گردونواح میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ملزم قانوں سے نہ بچ سکے سبی کے تمام تھانے داد رسی کیلئے اپنی ذمہ داری و خدمات بلا امتیاز جاری رکھے ہوئے ہیں اگر کسی کو پولیس سے کوئی شکایت ہوئے تو میرے پاس آئے ان کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پریس اور پولیس کوچولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں عوام اور پولیس کے درمیاں رابط میں میڈیا بھی اہم رول ادا کرتا ہے میڈیا کو چاہیے کہ وہ پویس کا مورال بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سبی کا مثالی امن مکمل طور پر بحال ہوسکے اور عوام پر سکوں ماحول میں معمولات زندگی بسر کرسکیں۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.