سانحہ شکارپور کے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن

بدھ 18 فروری 2015 17:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی انتظامی نااہلی کے باعث سانحہ شکارپور کے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔شکارپور میں شہید نمازیوں کے پاک خون کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت ہے۔ سانحہ شکارپور دہشتگردی کے صد باب میں حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی اور نون لیگ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں۔ عوام کی جان و مال میں وہ بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔ کالعدم جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے زیر سرپرستی میں نمازیوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ناکامی میں فوری مستعفی ہو جائے۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ شکارپور میں انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ دہشتگردی کے پے درپے واقعات جن میں سانحہ آرمی پبلک سکول ، سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد، سانحہ شکارپور اور سانحہ لاہور پولیس لائن نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی جیسا سلوک کر رہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔اور اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف ہم احتجاج کرینگے۔ ہم اس ملک اور مٹی سے محبت کرتے ہیں اور اسی ملک میں ہی رہیں گے۔ اور یہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کریں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔