میرپور خاص،سیکرٹری سندھ کا شہری کی شکایت پر سینٹ ٹریضہ اسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف انکوائری کا حکم

بدھ 18 فروری 2015 17:31

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) سیکریٹری سندھ کا شہری کی شکایت پر سینٹ ٹریضہ اسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف انکوائری کا حکم ، سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے چندعرصہ قبل حمید پورہ کالونی کے رہائشی میثاق احمد خان کی مذکورہ اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث نو مولود بچی کی ہلاکت کے خلاف شکایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال میرپورخاص کو مذکورہ اسپتال کی انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، احکامات کی روشنی میں سول سرجن میرپورخاص غلام مصطفی انڑ ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر محمد سعید آرائیں ، چیف آر ایم اور ڈاکٹر محمد جمیل، ماہر اطفال ڈاکٹر محمد اکرام، ایم ایس فیمیل گائنی ڈاکٹر پروین طارق اور پیتھا لوجسٹ ڈاکٹر محمد فاروق بیگ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ سینٹ ٹریضہ اسپتال ( امریکن اسپتال ) کی گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر فیلو میناڈریگو جانسن، ڈاکٹر انیتا، ڈاکٹر صدیق نوحانی اور اکاؤنٹنٹ نعیم چغتائی کو 18فروری کو انکوائری افسران کے سامنے پیش ہونے کے نوٹسز بھی جاری کر دئے گئے ہیں ، واضع رہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والی بچی کے والد نے صدر پاکستان، وزیر اعظم ، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ سندھ کو مذکورہ عملے کے خلاف انکوئری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی جس میں مذکورہ اسپتال میں نا تجربے کار عملے ، نا اہل انتظامیہ ، لیبارٹری ، فارمیسی اور ایمبولینس کی سہولیات نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :