دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ‘میاں مقصود احمد

بدھ 18 فروری 2015 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں اور ان دہشتگردوں کا کو ئی مذہب نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ سے جڑا ہوا ہے حکومت نے دہشت گردی کے کاتمے کے لیے جن اقدامات کا عزم کیا تھا اس پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہو اور قوم ان دہشت گردوں کا ساتھ دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑے گی اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک ہو کر دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کریں اوراس کے لیے پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں پوری قوم کو دہشت گردی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،پشاور، کراچی اور اب لاہور میں ہونے والی شورش نے ہر پاکستانی کو غمگین کر دیا ہے ، عوام کو ملک کے سکیورٹی اداروں کیساتھ ملکر دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں جنہوں نے بزدلانہ حملوں کے ذریعے بے گنا ہ بچے مردوں کو قتل کرکے دہشت وبربریت کا طوفا ن بربا کر رکھا ہے ان کے عزائم ملک دشمن ہی نہیں دین دشمنی پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف پر مبنی معاشرہ ہی پائیدار امن کا ضامن ہے

متعلقہ عنوان :